: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی،6اپریل(ایجنسی) کانگریس صدر سونیا گاندھی نے بی جے پی کے لیڈر لال کرشن اڈوانی کی بیوی کملا اڈوانی کے انتقال پر گہرا دکھ کا اظہار کیا. لال کرشن اڈوانی اور خاندان کے
دوسرے ارکان کے لیے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے سونیا گاندھی نے کہا کہ ان کے انتقال سے خاندان کو دکھ پہنچا ہے، وہ دکھ کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ ہیں. کملا اڈوانی (83) کا آج یہاں آل انڈیا انسٹیٹیوٹ: ایمس: میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا.